گوجرانوالہ میں جائیداد کےتنازع پربیٹوں نے فائرنگ کرکے ماں باپ اوربہن کو قتل کردیا

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔

واقعے میں مقتول جوڑے نے اپنے بیٹے ملوث ہیں ، پولیس فوٹو: فائل

تلونڈی کھجور والی میں جائیداد کے تنازع پر بیٹوں نے فائرنگ کرکے ماں، باپ اور ایک بہن کو قتل جبکہ دوسری بہن کو زخمی کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے تلونڈی کھجور والی میں 2 ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود میاں بیوی اور ایک بیٹی جاں بحق جبکہ ایک بیٹی زخمی ہوگئی، لاشوں اور زخمی لڑکی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں مقتول جوڑے نے اپنے بیٹے ملوث ہیں اور انہوں نے کارروائی جائیداد کے تنازع پر کیا ہے، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔
Load Next Story