راکھی ساونت پاکستانی رئیلٹی شو ’تماشا سیزن 5‘ کی دیوانی ہو گئیں!

اپنے بے باک اور دلچسپ انداز کے باعث خبروں میں رہنے والی راکھی ساونت ان دنوں ’تماشا‘ شو سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔


ویب ڈیسک August 15, 2026

بھارتی اداکارہ اور معروف رئیلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت کی پاکستانی رئیلٹی شو ’تماشا سیزن 5‘ میں بڑھتی دلچسپی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

اپنے بے باک اور دلچسپ انداز کے باعث خبروں میں رہنے والی راکھی ساونت ان دنوں ’تماشا‘ شو کے مختلف وائرل لمحات پر نہ صرف نظر رکھے ہوئے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ان پر ردعمل بھی دے رہی ہیں، جس کے بعد ایسا لگتا ہے کہ وہ بھی پاکستانی رئیلٹی شو کی مداح بنتی جا رہی ہیں۔

ببرک شاہ کو ’میل ورژن آف راکھی ساونت‘ کہہ ڈالا

حال ہی میں شو کے امیدوار ببرک شاہ کے دلچسپ انداز اور حاضر جوابی پر مبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ان کو گھر میں ہونے والی تلخ بحث اور سنجیدہ صورتحال کو مزاح اور طنز کے ذریعے دلچسپ بناتے دیکھا گیا۔

اس پوسٹ پر راکھی ساونت نے بھی ردعمل دیتے ہوئے دلچسپ انداز میں سوال کیا کہ "کیا ببرک شاہ شو کے ’میل راکھی ساونت‘ ہیں؟"

راکھی کے اس تبصرے نے صارفین کی توجہ حاصل کی کیونکہ وہ خود بھی بھارتی رئیلٹی ٹی وی میں اپنے بے باک، ڈرامائی اور مزاحیہ انداز کے لیے مشہور ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ڈاکٹر زی اور اسرا کی لڑائی پر بھی راکھی کا ردعمل

اس سے قبل بھی شو کے امیدوار ڈاکٹر زی خان اور اسرا عائشہ کے درمیان ہونے والی گرما گرم بحث کی ویڈیو پر راکھی نے ردعمل دیا تھا۔

انہوں نے وائرل ویڈیو پر ہنستے ہوئے ایموجیز کے ساتھ "ڈاکٹر زی یو آر ٹو مچ" لکھ کر دلچسپ تبصرہ کیا تھا۔