تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو موصول ہوگئے
استعفوں پر کارروائی مکمل کی جائے گی تاہم انہیں غیر معینہ مدت تک نہیں روک سکتا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے اسپیکر ایاز صادق کو موصول ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی ہدایت پر ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے دیئے گئے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو موصول ہوگئے ہیں جن کا اسپیکر نے ابتدائی جائزہ لیا جبکہ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے دیئے گئے استعفے ہاتھ سے لکھے گئے ہیں جن پر پوری کارروائی کی جائے گی اور تصدیق کا عمل بھی ضرور مکمل کیا جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں نے رابطے کرکے استعفوں کی منظوری میں جلدی نہ کرنے کو کہا ہے لیکن اس معاملے پر قوانین وضع ہیں اور وقت کی کوئی پابندی نہیں۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سب کی آواز فون پر نہیں پہنچان سکتا اس لیے ارکان کو بلا کر استعفوں کی تصدیق سے متعلق بات کرنے کا سوچا جاسکتا ہے جبکہ غیر معینہ مدت تک استعفے نہیں روک سکتا۔