ایرانی وزیر مواصلات فرازانے صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے، جبکہ مواصلاتی انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران کی وزیر برائے مواصلات فرازانے صادق نے کہا ہے کہ حملوں میں ہوائی اڈوں کے علاوہ بجلی اور پانی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ 100 طیاروں کی تباہی کے باوجود ایران نے 8 طیاروں کی مدد سے حج پروازیں کامیابی سے جاری رکھیں جبکہ جنگ کے دوران ریل، سڑکوں اور بندرگاہوں کے ذریعے نقل و حمل بھی جاری رہی۔
ایرانی وزیر کے مطابق امریکی حملوں سے ایران کے 25 صوبوں کے 400 شہروں میں ایک لاکھ کمرشل اور رہائشی یونٹس متاثر ہوئے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں 60 روز ہ ڈیڈ لائن پابندیوں کے خاتمے اور جوہری معاملے پر مذاکرات کے لیے تھی، لیکن ، امریکا کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کےباعث بات چیت ہی شروع نہیں ہوئی۔