عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم، وفاقی دارالحکومت میں ہلچل، اعلی سطح کا اجلاس طلب

اعلی سطح اجلاس میں متعلقہ اداروں کے اعلی حکام شریک ہیں


ویب ڈیسک August 18, 2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی کے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ اعلی سطح اجلاس میں متعلقہ اداروں کے اعلی حکام شریک ہیں، سپریم کورٹ سے تحریری احکامات ملنے پر سیکورٹی انتظامات پر عملدرآمد پو گا۔

ذرائع کے مطابق  ضلعی انتظامیہ سب جیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرے گا۔

بانی پی ٹی آئی سے بہنوں سمیت دیگر کی ملاقات اور ذاتی معالجین تک رسائی کے کیس میں سپریم کورٹ نے عمران خان کو آئندہ سماعت تک اسلام آباد کے الشفاء اسپتال منتقل کرنے جبکہ عظمیٰ خان اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔