پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان متوقع ون ڈے سہ ملکی سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔
تینوں ٹیمیں پہلے مرحلے میں چھ لیگ میچز کھیلیں گی جس کے بعد فائنل ہوگا۔
مجوزہ پروگرام کے تحت راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18، 20 اور 22 اکتوبر کو تین میچز کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کا دوسرا مرحلہ لاہور منتقل ہوگا۔
قذافی اسٹیڈیم میں 25، 27 اور 29 اکتوبر کو مزید تین لیگ میچز شیڈول کیے جانے کی تجویز ہے جبکہ فائنل یکم نومبر کو لاہور میں ہی کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
تاہم یہ شیڈول تاحال حتمی نہیں ہوا ہے۔ تینوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تاریخوں اور مقامات پر مشاورت جاری ہے۔
سہ ملکی سیریز تینوں ٹیموں کے لیے آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کا اہم موقع ہوگی۔
سری لنکا کے دورہ پاکستان میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شامل ہونے کا امکان ہے جن کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔