ملازمہ نے میرا کا سامان چوری کیا تھا، تشدد کی وجہ سامنے آگئی

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو جون 2026 کی ہے


ویب ڈیسک August 20, 2026

لاہور میں اداکارہ میرا اور ان کی گھریلو ملازمہ کے درمیان جھگڑے کی وائرل ویڈیو سے متعلق پولیس نے وضاحت جاری کر دی۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو جون 2026 کی ہے اور واقعے کے بعد پولیس نے معاملے کی مکمل انکوائری کی تھی۔

پولیس کے مطابق اداکارہ میرا اور ان کی ملازمہ دونوں کو طلب کر کے ان کے بیانات لیے گئے تھے جس کے بعد ملازمہ نے بتایا تھا کہ دونوں کے درمیان معاملہ باہمی رضامندی سے حل ہو گیا ہے اور وہ اداکارہ کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ملازمہ کا تحریری معاہدہ اور ویڈیو بیان بھی پولیس ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ میرا نے بھی ملازمہ کے خلاف سامان لے جانے کی شکایت جمع کرائی تھی، تاہم متعلقہ اشیا واپس ملنے کے بعد اداکارہ نے اپنی درخواست واپس لے لی۔

پولیس انکوائری کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان تنازع طے پا چکا ہے جبکہ ملازمہ نے میرا کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا مؤقف اختیار کیا ہے۔