لاہور: مختلف مقامات سے چار افراد کی لاشیں برآمد

نصیر آباد میں معمولی جھگڑے کے دوران شیشے کی بوتل لگنے سے 33 سالہ شخص جاں بحق


ویب ڈیسک August 21, 2026
(فوٹو: فائل)

لاہور:

شہر کے مختلف مقامات سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

ایدھی ترجمان کے مطابق نصیر آباد کے علاقے میں معمولی جھگڑے کے دوران شیشے کی بوتل لگنے سے 33 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، متوفی کی شناخت 33 آفتاب کے نام سے ہوئی۔

کوٹ لکھپت گجر کالونی سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جو بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔

وحدت کالونی سے 45 سالہ شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق لاش تقریباً چار روز پرانی معلوم ہوتی ہے، متوفی کی شناخت در محمد کے نام سے ہوئی جو زیارت بلوچستان کا رہائشی اور سکیورٹی گارڈ تھا۔

نصیر آباد ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 35 سالہ ذہنی معذور شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

پولیس نے تمام واقعات کے حوالے سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کاروائی کے بعد تمام لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔