طلاق لینے سے پہلے آپ گوندا کی 200 کروڑ کی جائیداد اپنے نام کروا لیں، راکھی ساونت کا سنیتا کو مشورہ

راکھی نے سنیتا کو گووندا کی 200 کروڑ کی جائیداد پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔


ویب ڈیسک August 21, 2026

بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان جاری تنازعے نے ایک اور رخ اختیار کر لیا جب سنیتا نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر اداکارہ کومل رانی سوارنکر سے شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

سنیتا آہوجا نے یہ دعویٰ راکھی ساونت سے فون پر گفتگو کے دوران کیا جب راکھی نے میڈیا کے سامنے فون اسپیکر پر رکھا ہوا تھا۔

کال کے دوران سنیتا نے دعویٰ کیا کہ پہلے دونوں ایئرپورٹ پر ساتھ دکھے پھر پتا چلا کہ یہ شادی کا بھی ارادہ کر رہے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اس دوران راکھی ساونت نے سنیتا کی حمایت کرتے ہوئے انہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دیا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ گووندا کی مبینہ 200 کروڑ روپے کی جائیداد پر توجہ دیں ورنہ نئی لڑکی آکر سارا لے جائے گی۔

یہ گفتگو ایسے وقت سامنے آئی ہے جب سنیتا نے حال ہی میں گووندا کے خلاف دائر طلاق کی درخواست واپس لے لی۔