محمد رضوان کی غیرذمہ دارنہ بیٹنگ، انگلش کمنٹیٹرز کی کڑی تنقید!

پاکستان پر ٹیسٹ میچ میں اننگز سے شکست کے بادل منڈلا رہے ہیں


ویب ڈیسک August 21, 2026

ہیڈنگلے ٹیسٹ میں دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار پاکستان ٹیم کے سینیئر بلے باز محمد رضوان انگلش کمنٹیٹرز کی کڑی تنقید کی زد میں آگئے۔

دوسری اننگز کے 32 ویں اوور میں جب پاکستان کے 111 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ تھے تو محمد رضوان نے انگلینڈ کے بولر اولی رابنسن کے اوور کی پہلی گیند پر سنگل دوڑ کر اسٹرائیک ٹیل اینڈر خرم شہزاد کو دے دی۔

اوور کی دوسری گیند پر ہی خرم شہزاد سِلپ میں جورڈن کوکس کیچ دے بیٹھے۔

محمد رضوان کے اس عمل پر انگلش کمنٹیٹرز نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان کا ٹیل اینڈر کو اوور کی باقی گیندوں کے لیے ایکسپوژ کرنا عجیب ہے۔

کمنٹیٹرز نے کہا کہ 46 ٹیسٹ کھیلنے والے سینیئر بیٹر کو ٹیل اینڈر کو سامنے کرنے کے بجائے خود ذمہ داری لینی چاہیے تھی۔