میر رضا کے نام پر رجسٹرڈ موبائل سم دوبارہ ایشو، واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائل حاصل کی جائیگی

واٹس ایپ کا بیک اپ ڈیٹا حاصل کرکے تحقیقات آگے بڑھائی جائیں گی


ویب ڈیسک August 23, 2026

میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق میر رضا کے نام پر رجسٹرڈ موبائل فون سم حاصل کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی درخواست پر موبائل کمپنی نے سم جاری کی، بائیو میٹرک اور دستاویزی کارروائی کے بعد سم جاری کی گئی۔ سم کی ملکیت میر رضا کی والدہ کے نام پر منتقل کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سم کے ذریعے میر رضا کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی جائے گی، جبکہ واٹس ایپ کا بیک اپ ڈیٹا حاصل کرکے تحقیقات آگے بڑھائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ سے حاصل معلومات کیس کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔