کیسے اس انفلونسر نے صرف 8 ہفتوں میں 9 کلو وزن کم کیا، مکمل روٹین جانیے

کسی دوسرے شخص کی ڈائٹ یا ورزش کا روٹین مکمل طور پر اپنانے کے بجائے اپنی جسمانی ضروریات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔


ویب ڈیسک August 24, 2026

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے صرف 8 ہفتوں یعنی 56 دن میں 9 کلو وزن کم کرنے کے بعد اپنی روزانہ کی ڈائٹ اور ورزش کی روٹین مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

تانیا سنگھ کے مطابق اس سفر کے دوران ان کا وزن 75 کلو سے کم ہو کر 66 کلو ہو گیا۔ وزن کم کرنے کیلئے کسی فوری نسخے کے بجائے مستقل مزاجی، متوازن غذا اور باقاعدہ جسمانی سرگرمی کو ترجیح دی۔

ان کی روٹین:

تانیا اپنے دن کا آغاز چار اُبلے ہوئے انڈوں سے کرتی ہیں جس کے بعد وہ جم جاتی ہیں۔ جم میں ٹریڈمل پر وارم اپ کے بعد اسٹرینتھ ٹریننگ اور جسم کے مختلف حصوں کی ورزشیں کرتیں، جن میں پلینکس، انورٹڈ روز اور رومینین ڈیڈ لفٹس بھی شامل ہیں۔

دوپہر کے کھانے میں وہ دو روٹیاں، بھنڈی، راجما، کھیرے اور گاجر کھاتی ہیں جبکہ بعد میں سبزیوں کے ساتھ انڈے کی بھُرجی بھی ان کی ڈائٹ کا حصہ ہوتی تھی۔

رات کے کھانے میں وہ روسٹڈ چکن، پیاز اور ہری چٹنی کھاتی ہیں

ورزش اور ڈائٹ کے ساتھ انہوں نے روزانہ 10 ہزار قدم چلنے کا ہدف بھی پورا کیا جبکہ دیگر جسمانی سرگرمیوں، جن میں گالف بھی شامل تھا، کو اپنے معمول کا حصہ بنایا۔

تاہم وزن کم ہونے کی رفتار ہر شخص میں مختلف ہو سکتی ہے، اس لیے کسی دوسرے شخص کی ڈائٹ یا ورزش کا روٹین مکمل طور پر اپنانے کے بجائے اپنی جسمانی ضروریات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔