بھارت کی پہلی خاتون مِمکری آرٹسٹ آشا سنگھ جیسوال انتقال کر گئیں

انہوں نے ایسے وقت میں مِمکری کے شعبے میں اپنی شناخت بنائی جب اس میدان میں زیادہ تر مرد فنکاروں کا غلبہ تھا۔


ویب ڈیسک August 24, 2026

بھارت کی سینئر اداکارہ اور خاتون مِمکری آرٹسٹ آشا سنگھ جیسوال 83 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئیں۔

ان کے بیٹے آکاش بھاردواج کے مطابق آشا سنگھ جیسوال نے 22 اگست کی شام آخری سانس لی جبکہ ان کی آخری رسومات 23 اگست کو ممبئی میں ادا کی گئیں۔

آشا سنگھ جیسوال نے فلم اور ٹیلی ویژن کے ساتھ ساتھ مِمکری کی دنیا میں بھی منفرد مقام بنایا۔ وہ معروف شخصیات کی آوازیں نقل کرنے کے لیے مشہور تھیں، خصوصاً لیجنڈری اداکارہ مینا کماری کی مِمکری ان کی نمایاں پرفارمنسز میں شمار ہوتی تھی۔

انہوں نے ایسے وقت میں مِمکری کے شعبے میں اپنی شناخت بنائی جب اس میدان میں زیادہ تر مرد فنکاروں کا غلبہ تھا۔