آئمہ بیگ دروازے سے ٹکرا کر زخمی ہو گئیں، چہرہ متاثر

وہ پہلے ہی فلو، گلے کی تکلیف اور بخار میں مبتلا تھیں


ویب ڈیسک August 25, 2026

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ حادثاتی طور پر دروازے سے ٹکرا کر چہرے اور آنکھ کے گرد زخمی ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے اپنی حالت سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں ان کے چہرے پر چوٹ کے نشانات نمایاں تھے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

گلوکارہ نے بتایا کہ وہ پہلے ہی فلو، گلے کی تکلیف اور بخار میں مبتلا تھیں کہ اس دوران ان کا چہرہ زور سے دروازے سے جا ٹکرایا، جس سے ان کی آنکھ کے اطراف شدید چوٹ آئی اور انہیں کافی تکلیف ہوئی۔

بعد ازاں آئمہ بیگ نے صبح تقریباً ساڑھے 4 بجے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ چوٹ کے بعد وہ متاثرہ حصے پر مسلسل برف لگا رہی ہیں اور اس سے قبل انہیں کبھی اتنا بڑا نیل نہیں پڑا۔