عیسائی شہری نے قرآنی مقابلے میں شامل ہوکر عمرہ کا انعام جیت لیا

مینا نے اسلامی مبلغ ڈاکٹر ایمن ابو عمر کی میزبانی میں ایک سوشل میڈیا لائیو اسٹریم دیکھی


ویب ڈیسک August 27, 2026

مصر میں ایک عیسائی شخص نے قرآنی علوم کے مقابلے میں حصہ لینے کے بعد مفت عمرہ کا انعام جیت لیا.

مینا نامی عیسائی شہری نے اپنی مسلمان پڑوسی، جسے ام علی کے نام سے جانا جاتا ہے، کی عمرہ کرنے کی دیرینہ خواہش کو پورا کردیا.

مینا نے کہا کہ اس نے اسلامی مبلغ ڈاکٹر ایمن ابو عمر کی میزبانی میں ایک سوشل میڈیا لائیو اسٹریم دیکھی اور دیکھا کہ اس کی پڑوسی عمرہ جیتنے کی امید میں مقابلے میں حصہ لے کر قرآن کے بارے میں سوالات کے جوابات دی رہی تھی.

یہ جاننے کے بعد کہ یہ سفر اس کے لیے کتنا معنی رکھتا ہے، مینا نے خود مقابلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

مینا نے بتایا کہ میں عیسائی ہوں، لیکن میں نے اسلامی مذہبی مقابلے میں حصہ لیا کہ اس کا واحد مقصد اپنی پڑوسیی کے لیے عمرہ کا انعام جیتنا تھا۔

مینا نے کہا کہ اس نے ام علی سے کہا کہ وہ اس کے ساتھ حصہ لیں گے، کہ اگر وہ جیت نہیں پاتی ہیں، تب بھی ایک موقع ہے کہ وہ اس کی طرف سے انعام حاصل کر سکتا ہے۔

اس کے بعد اس نے اپنے منتخب ہونے کے امکانات کو بہتر بنانے کی کوشش میں 50 سے 60 بار درست جواب جمع کراۓ اور اس طرح مینا نے مفت عمرہ کا انعام جیت لیا۔

ام علی کا کہنا تھا عمرہ کرنا ایک دیرینہ خواہش تھی اور انہوں نے دعا کی تھی۔