کائلی جینر نے مزید کاسمیٹک سرجری کی خواہش ظاہر کر دی

وہ اپنے موجودہ امپلانٹس سے مطمئن نہیں ہیں اور انہیں مزید نمایاں کروانا چاہتی ہیں۔


ویب ڈیسک August 28, 2026

امریکی ماڈل اور رئیلٹی ٹی وی اسٹار کائلی جینر نے اپنی کاسمیٹک سرجری کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنے بریسٹ امپلانٹس کا سائز مزید بڑھوانا چاہتی ہیں۔

کائلی جینر نے پوڈکاسٹ ’بیٹر ہاف ود اسٹیس اینڈ وک‘ میں شرکت کے دوران اپنی پلاسٹک سرجری اور ماضی میں کروائی گئی بریسٹ آگمینٹیشن کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے اس دوران بتایا کہ گزشتہ برس جب ایک مداح نے سوشل میڈیا پر ان سے ان کے لک کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے بغیر زیادہ سوچے اپنی سرجری کی تفصیلات اور سرجن کا نام بھی بتا دیا تھا۔ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کا جواب اتنی زیادہ توجہ حاصل کرے گا۔

رئیلٹی اسٹار نے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ اپنے موجودہ امپلانٹس سے مطمئن ہونے کے باوجود انہیں مزید بڑا اور نمایاں کروانا چاہتی ہیں۔