خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 4 شدت پسند ہلاک

جھڑپ کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

جمرود کے اسی علاقے میں گذشتہ روز نامعلوم افراد نے نیٹو آئل ٹینکر پر فائرنگ کی تھی جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔، فوٹو: فائل

تحصیل جمرود میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 4 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔


خیبر اجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی کے مقام پر سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چار شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اب تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

واضح رہے کہ جمرود کے اسی علاقے میں گذشتہ روز نامعلوم افراد نے نیٹو آئل ٹینکر پر فائرنگ کی تھی جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
Load Next Story