عوام کو مہنگائی کا جھٹکا بجلی 43 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ ملک کے تمام صارفین پر ہوگا۔

گزشتہ ماہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 8 پیسے فی یونٹ کمی کی تھی۔ فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 43 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست کی سماعت کی، اجلاس کے دوران نیپرا نے بجلی 43 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی کےمہینےکی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ ملک کے تمام صارفین پر ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 8 پیسے فی یونٹ کمی کی تھی۔
Load Next Story