لارڈز ٹیسٹ، تیسرا روز: انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، 162 پر 6 کھلاڑی آؤٹ

انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف مجموعی برتری 342 تک پہنچ گئی


ویب ڈیسک August 29, 2026

لندن:

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث متاثر ہونے کے بعد شروع ہوگیا۔ انگلینڈ نے 6 کھلاریوں کے نقصان پر 162 رنز بنا لیے ہیں۔

لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 81 رنز بنائے تھے، ایمیلیو گے 30 اور ہیری بروک 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنی مجموعی برتری 342 رنز تک پہنچا دی ہے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 37.2 اوورز میں 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یوں انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 180 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔