بھوجا ائیرلائن حادثہ کی انکوائری رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

بھوجا ائیرلائن طیارے کے ورثاء کو 50،50 لاکھ دے کر زبردستی مقدمات کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کروائی جارہی ہیں

بھوجا ائیرلائن طیارے کے ورثاء کو 50،50 لاکھ دے کر زبردستی مقدمات کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کروائے جارہے ہیں۔ فوٹو فائل

بھوجا ائیرلائن حادثے کی انکوائری رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

جسٹس ریاض احمد خان نے بھوجا ائیر لائن حادثہ کیس کی درخواست سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔


حادثے میں مارے جانے والے 8 لوگوں کے ورثاء نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بھوجا ائیرلائن طیارے کےحادثے میں جاں بحق ہونے والوں کےورثاء کو 50،50 لاکھ دے کر زبردستی مقدمات کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کروائےجا رہے ہیں۔

انکوائری بورڈ نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ سول ایوی ایشن کو جمع کروا دی ہے جو خود اس حادثے کے ذمہ داروں میں شامل ہے، اس موقع پر درخواست گزاروں کے وکیل نےکہا کہ انکوائری بورڈ کی رپورٹ عام کی جائے۔

جسٹس ریاض احمد خان نے درخواست منظور کرتے ہوئے وفاق وزارت داخلہ، سول ایوی ایشن اتھارٹی، آئی جی اسلام آباد پولیس اور سی ڈی اے سمیت 12 فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
Load Next Story