اداکارہ میرا کی ریئلٹی شو میں دھماکے دار انٹری

وہ اس سے قبل شادی پر مبنی ریئلٹی شو ’سوئمبر‘ میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔


ویب ڈیسک September 01, 2026

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے مقبول پاکستانی ریئلٹی شو میں وائلڈ کارڈ انٹری دے کر گھر والوں سمیت مداحوں کو بھی حیران کر دیا۔

میرا سفید شرٹ اور جینز میں شو کے گھر میں داخل ہوئیں جہاں ان کی قریبی دوست و شو کی کنٹسٹنٹ لیلیٰ انہیں دیکھتے ہی خوشی سے ان کے استقبال کیلئے آگے بڑھیں جبکہ دیگر شرکا بھی اداکارہ کی اچانک آمد پر حیران نظر آئے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

میرا کی انٹری کے بعد شو میں مزید دلچسپ صورتحال پیدا ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، خصوصاً میرا اور لیلیٰ کی دوستی نے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی۔

یہ میرا کا ریئلٹی ٹی وی کا پہلا تجربہ نہیں، وہ اس سے قبل شادی پر مبنی ریئلٹی شو ’سوئمبر‘ میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔