بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف کی شادی اداکار وکی کوشل سے دسمبر 2021 میں ہوئی تھی اور 7 نومبر 2025 کو ان کے ہاں بیٹے ویہان کی پیدائش ہوئی تھی۔
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف بیٹے کی پیدائش کے بعد کئی دنوں تک منظرعام سے غائب رہنے کے بعد پہلی بار 26 اگست کو فلمساز کوکو کوہلی کی آخری رسومات میں اپنے شوہر کے شریک ہوئی تھیں۔
اتنے ماہ بعد جب میڈیا کا سامنا ہوا تو ان کا وزن بڑھ چکا تھا اور زچگی کے بعد کے اثرات بھی جسم پر نمایاں تھے۔ کترینہ کیف کی تازہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر کمنٹس کا تانتا بندھا بن گیا جن میں صارفین نے انھیں ماں بننے پر مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا بھی اظہار بھی کیا لیکن متعدد صارفین نے ان کے وزن بڑھنے پر پھبتی کسی اور مذاق اُڑایا۔
سوشل میڈیا پر اس بے وقعت ٹرولنگ کو کترینہ کیف اور وکی کوشل نے خاموشی اختیار کیے رکھی لیکن ان کے ساتھی فنکاروں نے ٹرولنگ کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور اخلاقیات کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
اداکارہ شِوالیکا اوبرائے نے بھی کترینہ کیف کا دفاع کرتے ہوئے ٹرولز کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایس سوچ کو انتہائی مضحکہ خیز سمجھنے پر مجبور ہیں۔
کترینہ کیف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ماں بننے کے بعد خواتین کے جسم میں آنے والی قدرتی تبدیلیوں کو تنقید کا نشانہ بنانا انتہائی نامناسب ہے۔
شوالیکا اوبرائے نے لکھا کہ لوگوں کو آخر ہوا کیا ہے، ’’یہ ماں بننا ہے‘‘ اور زچگی کے بعد صحت یابی کا مرحلہ ہر عورت کے لیے مختلف ہوتا ہے جس میں پیٹ پھولنا، تھکن اور جسمانی تبدیلیاں سب شامل ہوسکتی ہیں۔
اداکارہ شِوالیکا اوبرائے نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اب ایسی زچگی کو مثالی شکل میں پیش کرنا بند کرنا چاہیے جو حقیقت میں موجود ہی نہیں ہے اور جو صرف قصے کہانیوں میں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بچے کی پیدائش کے بعد جسم کا فوری طور پر پہلے جیسا ہوجانا ضروری نہیں اور خواتین کو اس قدرتی عمل کے دوران جسمانی تبدیلیوں کے باعث شرمندہ نہیں کیا جانا چاہیے۔
شِوالیکا خود بھی چند ماہ قبل ماں بنی ہیں اس لیے ان کی پوسٹ کو زچگی کے بعد خواتین کے جسم میں آنے والی تبدیلیوں کے حوالے سے ذاتی تجربے اور حمایت کے اظہار کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف کی آخری فلم ’میری کرسمس‘ تھی جس میں انھوں نے اداکار وجے سیتھوپتی کے ساتھ کام کیا تھا اور یہ فلم 2024 میں ریلیز ہوئی تھی۔
ماں بننے کے بعد کترینہ نے اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات بھی محدود رکھی ہیں اور زیادہ توجہ اپنی نجی زندگی اور نومولود بیٹے پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔