سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 43 رنز سے شکست دے دی۔
نمیبیا کے دارالحکومت وِنڈہوک میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔
پروٹیز کی جانب سے لہوان ڈرے پریٹوریس 94 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ ڈیوالڈ بریوس 41، جورڈن ہرمن 28، ایتھن بوش 3، کونر ایسٹرہوئزن 2، کپتان جورن فورٹن 2 اور روبن ہرمن 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ڈوان جینسن 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
زمبابوے کی جانب سے ویسلے مادھیویر نے 3 اور بریڈ ایونز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیومن نیامہوری نے 1 وکٹ حاصل۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 17.4 اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
زمبابوے کی جانب سے کپتان سکندر رضا 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیامہوری 27، انوسینٹ کائیا 18، برائن بینیٹ 13، ویلنگٹن ماساکاڈزا 11، بین کرَن 4، بریڈ ایونز 2، رائن برل 1، ویسلے مادھیویر 0 اور ٹیڈیوناشے مارومانی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
کُنڈائی ماٹیجیمو 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے جورن فورٹن نے 4 اور ڈوان جینسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پرینیلن سُبراین اور قبایومزی پیٹر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔