روزے کب شروع ہوں گے؟ رمضان المبارک 2027 کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آگئی

مختلف ممالک میں رمضان کے پہلے روزے کی تاریخ ایک دن آگے یا پیچھے ہوسکتی ہے


ویب ڈیسک September 02, 2026

دبئی: متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 1448 ہجری کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آگئی ہے۔

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے حسابات کے مطابق امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ پیر 8 فروری 2027 کو ہونے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہفتہ 6 فروری 2027 کو عالمی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 56 منٹ پر ہوگی۔

فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان کے چاند کی رویت کے امکانات کا جائزہ 6 اور 7 فروری کو لیا جائے گا۔ پہلے سے مرتب ہجری کیلنڈر کے مطابق بھی رمضان المبارک کا آغاز 8 فروری 2027 سے متوقع ہے۔

اگر متحدہ عرب امارات کا سرکاری مذہبی کیلنڈر بھی فلکیاتی حسابات کے مطابق رہا تو اماراتی شہری اور وہاں مقیم مسلمان 8 فروری سے رمضان کے روزے رکھنا شروع کریں گے۔

رمضان المبارک اسلامی ہجری سال کا نواں مہینہ ہے اور دنیا بھر کے مسلمان اس مہینے میں طلوع فجر سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں۔ رمضان کے آغاز کا انحصار چاند کی رویت پر ہوتا ہے، اس لیے مختلف ممالک میں رمضان کے پہلے روزے کی تاریخ ایک دن آگے یا پیچھے ہوسکتی ہے۔