عمران خان کا افتخار چوہدری کو بھیجے گئے جواب سے اظہار لاتعلقی

حامد خان اوراحمداویس نے مندرجات سے آگاہ کیے بغیرافتخارچوہدری کوجواب بھجوایا، عمران خان

افتخار چوہدری کے بارے میں اپنے مؤقف پر کوئی لچک پیداکیے بغیر قائم ہوں، چیرمین تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی طرف سے انھیں دیے گئے ہتک عزت کے نوٹس پر اپنے وکلا کی طرف سے بھجوائے گئے جواب سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔

افتخار چوہدری کے بارے میں اپنے مؤقف پر بدستور قائم ہوں، حامد خان اوراحمداویس نے عمران خان کومندرجات سے آگاہ کیے بغیرافتخارچوہدری کوجواب بھجوایا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان کے کنٹینر میں منگل کی صبح پارٹی قیادت کے اجلاس میں افتخارچوہدری کو بھجوائے گئے خط پر شائع شدہ میڈیا رپورٹس پر عمران خان اور دیگر رہنمائوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔


عمران خان نے اجلا س کو بتایا کہ افتخار چوہدری کومعذرت کایہ خط ان کی منظوری لیے بغیر بھجوایا گیاحتیٰ کہ اس خط کا ڈرافٹ تک بھی انھیں نہیں دکھایاگیا عمران خان نے اجلاس میں واضح کیا کہ وہ افتخار چوہدری کے بارے میں اپنے مؤقف میں کوئی لچک پیدا کیے بغیر پوری طرح قائم ہیں۔

اجلاس میں عمران خان کے وکلاحامدخان اورپولیس کی طرف سے عمران خان اورپارٹی قیادت کی منظوری لیے بغیر خط بھجوائے جانے پربھی رہنمائوں نے خاصی ناراضی کا اظہار کیا۔ یہ امرقابل ذکرہے کہ گزشتہ روز الیکٹرونک میڈیا پر عمران خان کے افتخار چوہدری کوجواب کے بارے میں خبریں آنے کے باوجود عمران خان نے دھرنے سے اپنے خطاب میں افتخارچوہدری کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
Load Next Story