راجر فیڈرر زیادہ دولت کمانے والے ٹینس پلیئر
فیڈرر نے گزشتہ برس جولائی سے رواں سال جون تک 56.2 ملین ڈالر کمائے
سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈر رواں برس اب تک ایک بھی گرینڈ سلم ٹائٹل نہیں جیت پائے اس کے باوجود سب سے زیادہ دولت کمانے والے ٹینس پلیئرز میں سرفہرست ہیں۔
فوربیس میگزین کے مطابق فیڈرر نے گزشتہ برس جولائی سے رواں سال جون تک 56.2 ملین ڈالر کمائے، دوسرے نمبر پر اسپینش رافیل نڈال کی ایک برس میں آمدنی 44.5 ملین ڈالر رہی، سربیا کے نووک جوکو وک نے اس عرصے میں 33.1 ملین ڈالر کمائے جبکہ روسی اسٹار ماریا شراپوا 24.4 ملین ڈالرز کے ساتھ مجموعی طور پر چوتھے جبکہ خواتین ٹینس پلیئرز میں پہلے نمبر پر رہیں۔