تیسرا ٹیسٹ، پہلا روز؛ انگلینڈ نے 4 وکٹوں پر 156 رنز بنا لیے، 23 رنز کی برتری

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد عباس اور محمد علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی


اسپورٹس ڈیسک September 09, 2026
(تصویر: فِلپ براؤن/گیٹی امیجز)

ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 156 رنز بنا لیے ۔ ٹیم کی مجموعی برتری 23 رنز ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے ایمیلیو گے 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بین ڈکٹ 11، کپتان جو روٹ 8 اور جورڈن کاکس 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہیری بروک 52 اور ڈین لارنس 5 رنز سے کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد عباس اور محمد علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

(تصویر: اے ایف پی)

(تصویر: اے ایف پی)

اس سے قبل انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم محض 33.5 اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے سعود شکیل 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد عباس 21، رضا اللہ 11، اذان اویس 9، کپتان بابر اعظم 7، شان مسعود 5، محمد عمران 5، غازی غوری 4، عبداللہ شفیق 3 اور صائم ایوب 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ محمد علی 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 4 جبکہ اولی رابنسن اور جوفرا آرچر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ہے۔