انگلینڈ کی 320 رنز کی برتری پر پاکستان کے 32 پر 2 آؤٹ، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا

اذان اویس 29، شان مسعود 15 رنز کیساتھ کریز پر موجود، صائم ایوب پھر سے ناکام


اسپورٹس ڈیسک September 10, 2026

پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ہیری بروک، ڈان لارنس اور جمی اسمتھ اوررابنسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 320 رنز کی برتری حاصل کی، جواب میں پاکستان کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 42 رنز بنالیے جبکہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔

برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے دوسرے روز ڈین لارینس اور ہیری بروک نے جارحانہ آغاز کیا اور پہلے ہی سیشن میں برتری 100 رنز سے زائد تک پہنچائی اور 453 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی دوسری اننگز

پاکستان کی جانب سے سبقت برابر کرنے کیلیے شروع کی جانے والی دوسری اننگز میں بھی اوپنر صائم ایوب ایک بار پھر کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے اور صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد عبد اللہ شفیق بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ دونوں کھلاڑیوں کو رابنسن نے آؤٹ کیا اور میڈان اوور کروایا۔

The big screen displays Ollie Robinson's double-wicket maiden, England vs Pakistan, 3rd Men's Test, Edgbaston, 2nd Day, September 10, 2026

انگلینڈ کی ٹیم آل آؤٹ

انگلینڈ کی ٹیم مجموعی طور پر 453 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، ہیری بروک 75، جیمز اسمتھ 69، لارنس 65 اور رابنسن نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی جبکہ پاکستانی بولر انگلش بلے بازوں کے آگے بے بس نظر آئے۔

پاکستان کی جانب سے رضا اللہ نے چار، محمد عمران نے دو، محمد عباس اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ صائم ایوب کوئی کھاتہ نہ کھول سکے۔

دوسرے روز کا کھیل

دوسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 229 رنز پر گری جب ہیری بروک 75 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

Razaullah bellows in celebration, England vs Pakistan, 3rd Men's Test, Edgbaston, 2nd Day, September 10, 2026

اس کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈان لارنس تھے جو 65 رنز بناکر محمد عمران کا شکار بنے اور یوں انہوں نے پہلی وکٹ حاصل کی۔

محمد عمران کی پہلی وکٹ

نئے آنے والے بلے باز اسمتھ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک نصف سنچری اسکور کی جبکہ گس اٹکنسن اُن کے ساتھ 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ تاہم انہیں 19 کے انفرادی اسکور پر محمد عمران نے آؤٹ کیا۔

Ollie Robinson gets down to reverse-sweep, England vs Pakistan, 3rd Men's Test, Edgbaston, 2nd Day, September 10, 2026

آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جیمز اسمتھ تھے جنہوں نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور وہ رضا اللہ کا شکار بنے۔ اس کے بعد روبنسن کو بھی رضا اللہ نے اپنا شکار بناکر 50 رنز پر پویلین واپس بھیجا جبکہ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جوش ٹنگ تھے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیوٹنٹ رضا اللہ نے 4، محمد عمران نے دو، جبکہ محمد عباس اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے روز وکٹ لینے کا کھاتہ محمد عمران نے کھولا اس کے بعد رضا اللہ نے لگاتار دو وکٹیں لے کر انگش بیٹنگ لائن کو بڑی لیڈ سے دور رکھا۔

Jamie Smith rattled off quick runs, England vs Pakistan, 3rd Men's Test, Edgbaston, 2nd Day, September 10, 2026

گزشتہ روز ایمیلیو گے 60، بین ڈکٹ 11، کپتان جو روٹ 8 اور جورڈن کوکس 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ سعود شکیل 43 اور محمد عباس 21 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔