توہین عدالت ترمیمی بل کی منظوری وکلا آج احتجاج کرینگے

عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے،ریلیاں نکالی جائیں گی، ایکٹ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے،ریلیاں نکالی جائیں گی، ایکٹ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

سندھ کی وکلا تنظیموں نے توہین عدالت ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے (آج)جمعرات کو سندھ بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے، (آج)جمعرات کو وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے،جنرل باڈی اجلاس منعقد کریں گے اور ریلیاں نکالیں گے۔


سندھ بار کونسل اور کراچی بار ایسوسی ایشن نے توہین عدالت ترمیمی ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ،،سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین غلام محمد عباسی،سندھ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری ایاز انصاری، خازن ماجد نعمان ، کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمودالحسن ،سیکریٹری خالد ممتاز اور دیگر رہنمائوں نے بدھ کو سندھ بار کونسل کے دفتر میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے توہین عدالت ترمیمی بل پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ بدنیتی پر مبنی قانون ہے جس کی آئین اجازت نہیں دیتا،

انھوں نے کہا کہ یہ قانون قومی مفاد کے منافی ہے،حکومت سوئس حکام کو خط لکھنے سے بچنا چاہتی ہے، غلام محمد عباسی نے کہا کہ پارلیمنٹ قوم وملک کے مفاد میں قانون سازی کرے، بدقسمتی سے حکمرانوں کوعوام کا نہیں صرف اپنا مفاد عزیز ہے،ایسے کالے قانون کے خلاف وکلابھرپور جدو جہد کریں گے۔
Load Next Story