غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’نازا‘ کو وینس فلم فیسٹیول میں غیرمعمولی پذیرائی ملی، جہاں فلم کی نمائش کے بعد حاضرین نے 25 منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔
دستاویزی فلم کو اسرائیلی صحافیوں یووال ابراہم اور ریچل زور نے ڈائریکٹ کیا ہے جس میں غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق اسرائیلی انٹیلی جنس افسران اور فوجیوں کی گواہیوں کو بنیاد بنایا گیا ہے۔
فلم سازوں کا کہنا ہے کہ وہ اس دستاویزی فلم کے ذریعے ایسی حقیقت ناظرین کے سامنے لانا چاہتے ہیں جسے دیکھنے کے بعد ان کیلئے اس معاملے پر خاموش رہنا مشکل ہو جائے۔
وینس فلم فیسٹیول میں فلم کی نمائش کے بعد حاضرین کا ردعمل بھی خاصا جذباتی رہا اور فلم کو طویل اسٹینڈنگ اوویشن ملا جو تقریباً 25 منٹ تک جاری رہا۔