سائنسدان نے دریافت کی گئی کیڑوں کی نئی نسل کا نام ’ٹیلر سوئفٹ‘ کے نام پر رکھ دیا

یہ منفرد نام رکھنے والی محقق سارہ شروڈر خود بھی طویل عرصے سے ٹیلر سوئفٹ کی مداح ہیں


ویب ڈیسک September 11, 2026

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نام ایک ایسا منفرد اعزاز ہو گیا ہے جس کا تعلق اس بار موسیقی سے نہیں بلکہ کیڑوں کی دنیا سے ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ریورسائیڈ کے محققین نے آسٹریلیا میں پودوں پر خوراک حاصل کرنے والے کیڑوں کی 12 نئی اقسام کو سائنسی طور پر بیان کیا ہے، جن میں ایک نئی جنس کا نام ٹیلر سوئفٹ اور ان کے مداحوں ’سوئفٹیز‘ سے متاثر ہو کر ’سوئفٹی فیلس‘ (Swiftiephylus) رکھا گیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جنس کی 4 اقسام کے نام بھی ٹیلر سوئفٹ اور ان کے مشہور البمز سے متاثر ہیں۔

یہ منفرد نام رکھنے والی محقق سارہ شروڈر خود بھی طویل عرصے سے ٹیلر سوئفٹ کی مداح ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اپنی پسندیدہ گلوکارہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ان کیڑوں کی اہمیت کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کرانا بھی ہے۔