لاہور ہائی کورٹ کا راولپنڈی اسلام آباد جانے والے راستوں سے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
آزادانہ نقل و حرکت ہر شہری کا بنیادی حق ہے جسے سلب نہیں کیا جاسکتا، عدالت عالیہ
لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی کی شاہراہوں اور اسلام آباد جانے والے تمام راستوں پر موجود کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی سرکٹ کے جج جسٹس طارق عباسی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راجا ناصر محمود کی جانب سے جڑواں شہروں کی شاہراہوں پر لگائی گئی رکاوٹوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو راولپنڈی شہر اور اسلام آباد جانے والے تمام راستوں پر لگائے گئیئے کنٹینرز کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ عدالت عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ آزادانہ نقل و حرکت ہر شہری کا بنیادی حق ہے جسے سلب نہیں کیا جاسکتا۔ راولپنڈی کی کسی بھی شاہراہ کو کنٹینرز لگا کر بند نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے اسلام آباد کی جانب مارچ کے پیش نظر اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا تھا۔