بن غازی پر حملہ امریکا پر حملہ تھا باراک اوباما

مذہبی آزادی ہرملک کےعوام کاحق ہے لیکن آزادی رائے کا مطلب شرپسندی پھیلانا نہیں، باراک اوباما

مذہبی آزادی ہرملک کےعوام کاحق ہے لیکن آزادی رائے کا مطلب شرپسندی پھیلانا نہیں، باراک اوباما فوٹو: اے ایف پی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ بن غازی پرحملہ امریکا پرحملہ کرنے کے مترادف ہے۔

باراک اوباما نے لیبیا میں جمہوریت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں امریکی سفیر کی ہلاکت افسوسناک ہے اور ہم قاتلوں کو ڈھونڈ نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتکاروں پر حملے بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے۔


امریکی صدر نے گستاخانہ فلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا توہین آمیز فلم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی ہرملک کےعوام کاحق ہے لیکن آزادی رائے کا مطلب شرپسندی پھیلانا نہیں۔

انہوں نے گستاخانہ فلم کے خلاف دنیا بھرمیں ہونے والے مظاہروں سے متعلق کہا کہ پر تشدد احتجاج بلا جواز ہے اور بے گناہ لوگوں پر حملے اقوام متحدہ کے منشورکے خلاف ہیں۔

باراک اوباما نے ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران غیر ملکی دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔
Load Next Story