دلجیت دوسانجھ کا نصرت فتح علی خان کو شاندار خراجِ تحسین، ’سانسوں کی مالا‘ پر پرفارمنس وائرل

سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بھارتی صارفین نے دلجیت دوسانجھ کے اس انداز کو خوب سراہا۔


ویب ڈیسک September 15, 2026

بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کر کے پاکستانی مداحوں کے دل جیت لیے۔

ایک بین الاقوامی کنسرٹ کے دوران دلجیت دوسانجھ نے ہزاروں افراد کے سامنے نصرت فتح علی خان کا مقبول کلام ’سانسوں کی مالا‘ پیش کیا، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پرفارمنس کے دوران بڑی تعداد میں موجود شائقین بھی دلجیت کے ساتھ جھومتے اور کلام سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بھارتی صارفین نے دلجیت دوسانجھ کے اس انداز کو خوب سراہا۔ متعدد صارفین نے اسے سرحدوں سے بالاتر موسیقی اور محبت کی خوبصورت مثال قرار دیا۔

Diljit Dosanjh’s Tribute To Nusrat Fateh Ali Khan Goes Viral

واضح رہے کہ استاد نصرت فتح علی خان کو دنیا بھر میں قوالی اور صوفی موسیقی کے عظیم ترین فنکاروں میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کے انتقال کے تقریباً تین دہائیوں بعد بھی ان کی موسیقی نئی نسل میں یکساں مقبول ہے۔