عمران خان کی بہن علیمہ خان کو گرفتار کر لیا گیا

ذرائع  کے مطابق بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان  کو پولیس نے گرفتار کیا


ویب ڈیسک September 20, 2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان  کو پولیس نے گرفتار کیا، ذرائع نے کہا کہ علیمہ خان خان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کہ ہمشیرہ علیمیہ خان کو لاہور سے اس گرفتار کیا گیا جب کہ وہ  اپنے ڈرائیور امیر کے ہمراہ جم خانہ ج رہی تھیں۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمیہ خان کو کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیا، ان کی گاڑی مزنگ تھانے میں کھڑی ہے۔

علیمہ خان کو تین ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا، وہ اپر مال میں واقع اپنے گھر سے جم خانہ کے لیے نکلی تھیں، لٹن روڈ پولیس نے حراست میں لےلیا۔

گاڑی تھانے میں کھڑی ہے، ابھی کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے ڈی سی کو درخواست کی اور انہوں نے 3 ایم پی او کا حکم نامہ جاری کردیا۔

علیمہ خان کی گرفتاری حالات خراب کرنے کی جانب پہلا قدم ہے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علیمہ خان کی گرفتاری حالات خراب کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔ ہمارا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا، کسی قسم کا تصادم یا تشدد نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی و سیاسی مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد ہمارا مقصد ہے۔ علیمہ خان کو گرفتار یا ایم پی او کے تحت نظر بند کرنا کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔

بیرسٹر گوہر نے حکومت سے تمام اقدامات فی الفور بند کرنے اور علیمہ خان کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کے خلاف پارٹی اپنا لائحہ عمل جلد دے گی۔