کراچی:
جماعت اسلامی پر پیسے لیکر احتجاج کا الزام، شبر زیدی کیخلاف ڈائریکٹ کمپلین پر عدالت نے ایف آئی اے کو 30 دن میں ابتدائی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کیخلاف جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری توفیق الدین صدیقی نے شکایت دائر کی ہے۔
کمپلین کے مطابق شبر زیدی نے 10 جون کو آن لائن انٹرویو میں جماعت اسلامی اور امیر جماعت اسلامی پر الزامات عائد کیے، شبر زیدی نے جماعت اسلامی کو عوامی جذبات چھپانے کی فائر وال قرار دیا تھا۔
شبر زیدی کے الزامات کیخلاف قانونی کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا۔