معروف میزبان و اداکارہ کرن خان اور بزنس مین مرزا اشتیاق بیگ نے شادی کے بعد اہلِ خانہ کے ساتھ پہلی ڈنر تقریب میں شرکت کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
کرن خان اور مرزا اشتیاق بیگ نے حال ہی میں سعودی عرب میں نکاح کیا تھا، جس کے بعد دونوں نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔ ان کے نکاح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد یہ جوڑی سوشل میڈیا پر خاصی زیرِ بحث رہی۔




پاکستان واپسی کے بعد نئے جوڑے نے اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ سے ملاقاتیں کیں، اسی سلسلے میں مرزا اشتیاق بیگ کے گھر پہلا فیملی ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔




تقریب میں دونوں خاندانوں کے افراد کے علاوہ اداکارہ ایمن سلیم بھی شریک ہوئیں، جو مرزا اشتیاق بیگ کی بھانجی ہیں۔