ایشین گیمز: بھارتی ایم ایم اے فائٹر کا شکست تسلیم کرنے سے انکار

اوور ٹائم کا فیصلہ 1-2 سے ٹفنی ٹیو کے حق میں دیا گیا تاہم بھارت نے اس فیصلے پر احتجاج کیا


اسپورٹس ڈیسک September 22, 2026

بھارتی ایم ایم اے فائٹر سوچیکا کو ایشین گیمز 2026 کے سیمی فائنل میں سنگاپور کی ٹفنی ٹیو کے ہاتھوں ڈرامائی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں فائٹرز برابر رہیں جس کے بعد ایک منٹ کا اوور ٹائم کرایا گیا۔

ابتدائی طور پر اوور ٹائم کا فیصلہ 1-2 سے ٹفنی ٹیو کے حق میں دیا گیا تاہم بھارت نے اس فیصلے پر احتجاج کیا۔ بعد ازاں ثالثی کے عمل میں مقابلے کو برابر قرار دیا گیا۔

ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق برابر مقابلے کی صورت میں کم وزن رکھنے والی فائٹر کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔

سوچیکا کا وزن ٹیو سے تقریباً 700 گرام زیادہ تھا جس کے نتیجے میں سنگاپور کی فائٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ بھارتی کھلاڑی باہر ہوگئیں۔