کراچی: اغواء برائے تاوان میں ملوث دو ملزمان گرفتار، مغوی بحفاظت بازیاب

پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشنِ اقبال بلاک 13/D-2 میں واقع ایک مکان میں چھاپہ مارا۔


ویب ڈیسک September 22, 2026

کراچی:

ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء برائے تاوان میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرلیا۔

گلشنِ اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشنِ اقبال بلاک 13/D-2 میں واقع ایک مکان میں چھاپہ مارا۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران اغواء میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کرایا گیا۔

ملزمان کی شناخت غیاث الدین عرف فیصل ولد عبدالرشید اور عمران ولد عبدالرشید کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان نے شہری کو اغواء کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے اہلخانہ سے تاوان کا مطالبہ کیا۔

واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 627/2026 بجرم دفعہ 365A/337A(i)/34 ت پ تھانہ گلشنِ اقبال میں درج ہے۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔