سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہم اپنے آپ پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے کو تیار ہیں پرویزرشید

کسی بھی شخص کو جرم ثابت ہونے سے پہلے سزا نہیں دی جاسکتی ،وفاقی وزیر اطلاعات

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ابھی جوڈیشل کمیشن کی مکمل رپورٹ بھی سامنے نہیں آئی ہے، پرویزرشید، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہےکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہم اپنے آپ پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے کو تیار ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ حکومتی وفد نے طاہرالقادری سے مذاکرات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وزیراعظم نوازشریف کے خلاف ایف آئی آر کی آمادگی کا اظہار کردیا تھا لیکن شرط رکھی گئی تھی کہ طاہرالقادری معصوم بچوں،خواتین اور بے بس لوگوں کو اپنی یرغمالی سے آزاد کریں اور انہیں گھر جانے دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو جرم ثابت ہونے سے پہلے سزا نہیں دی جاسکتی لیکن ہم پھر بھی اپنے آپ پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے کے لیے تیار ہیں جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ابھی جوڈیشل کمیشن کی مکمل رپورٹ بھی سامنے نہیں آئی ہے۔
Load Next Story