امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے معاملے میں ان کی کوششوں کو سراہا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی قیادت کو بہترین قرار دیتے ہوئے ایران جنگ میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کی تعریف کی۔
امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ بندی کو ان تنازعات میں شمار کیا جنھیں وہ اپنی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ختم ہونے والی جنگوں میں شامل کرتے ہیں۔ اگر تنازع بڑھتا تو بڑی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہوسکتی تھیں۔
صدر ٹرمپ کے بقول وزیراعظم شہباز شریف نے 30 ملین جانیں بچانے پر میرا شکریہ ادا بھی کیا تھا۔ وہ بڑی شاندار شخصیت کے مالک ہیں۔
امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کے اس اعتراف کو بھی اپنی سفارتی کوششوں کی تائید کے طور پر پیش کیا کہ ان کی مداخلت نے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کو روکا۔
خیال رہے کہ صدر ٹرمپ اسے قبل بھی پاکستانی قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف شاندار لوگ ہیں۔
امریکی صدر نے ایران جنگ بندی معاہدے میں پاکستان کے کردار پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔