اعصام اور بوپنا کیلیے یو ایس اوپن مینز ڈبلز کا پہلا ہی راؤنڈ آخری ثابت ہوا

پاک بھارت جوڑی کو اطالوی جوڑی ڈینیئل براسیلی اور آندریس سیپی نے 6-7 (10-12)، 6-4 اور 6-7 (5-7) سے زیر کیا

پاک بھارت جوڑی کو اطالوی جوڑی ڈینیئل براسیلی اور آندریس سیپی نے 6-7 (10-12)، 6-4 اور 6-7 (5-7) سے زیر کیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا کیلیے یو ایس اوپن مینز ڈبلز کا پہلا ہی راؤنڈ آخری ثابت ہوا۔


پاک بھارت ایکسپریس اس ایونٹ میں 13 سیڈ قرار پائی تھی، اسے ان سیڈڈ اطالوی جوڑی ڈینیئل براسیلی اور آندریس سیپی نے 6-7 (10-12)، 6-4 اور 6-7 (5-7) سے زیر کیا، دونوں پیئرزکے درمیان زبردست مقابلہ 152 منٹ تک جاری رہا۔مینز ڈبلز میں شکست کے باوجود اعصام کا یوایس اوپن میں سفر ابھی ختم نہیںہوا، وہ مکسڈ ڈبلز میں بھی شریک ہیں، اس میں ان کی پارٹنر روس کی ایلا کوڈریاوٹسیوا ہوں گی، ان کا مقابلہ امریکی جوڑی بریڈلے کلاہن اور شیلبی روجرز سے ہونا ہے، مقابلوں میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور برازیل کے برون سواریس کو ٹاپ سیڈ قرار دیا گیا ہے۔
Load Next Story