سیاسی بحران پر وزیر اعظم نے عسکری قیادت سے حتمی رائے طلب کرلی

دھرنے کو منتشر کرنے اور اعلیٰ سطح پر تبدیلیوں کا حتمی فیصلہ آج ہوگا، طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا، ذرائع

اہم حلقوں کی جانب سے حکومت کو آگاہ کیا گیاہے کہ وہ طاقت کے استعمال کے آپشن سے فی الحال گریزکرے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے درمیان مذاکراتی عمل میں مکمل طور پر ڈیڈلاک آنے کے بعد حکومت نے دھرنے کومنتشر کرنے کی پالیسی پرغورشروع کردیا تاہم یہ آخری آپشن ہوگا، اس حوالے سے حکومت کی اہم شخصیات اور اعلیٰ ترین حلقوں سے مشاورت جاری ہے۔


انتہائی باخبر ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعظم نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے عسکری قیادت سے حتمی رائے طلب کرلی ہے کہ اس گھمبیرصورت حال پر کیسے قابو پایا جائے ،اس حوالے جلدازجلدرائے دی جائے،اہم حلقوں کی جانب سے حکومت کو آگاہ کیا گیاہے کہ وہ طاقت کے استعمال کے آپشن سے فی الحال گریزکرے۔

معاملے کوحل کرنے کیلیے درمیانی راستہ تلاش کیا جارہاہے،حکومتی سطح پر کچھ تبدیلیاں ،عمران خان اور طاہرالقادری کے پاس تمام پارلیمانی جماعتوں کا وفد بھیجنے پر بھی غور کیا جارہا ہے تاہم اس کاحتمی فیصلہ جمعرات کو صورتحال دیکھ کرکیاجائے گا،اہم حلقوں نے عوامی تحریک اورتحریک انصاف کو آگاہ کردیاہے کہ پرامن رہیں اورقانون کوہاتھ میں نہ لیں اورریاستی اداروںکی طرف جانے سے گریزکریں۔
Load Next Story