چین: سبزی فروش نے خواتین گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے میک اپ کر لیا، وائرل ویڈیو دیکھیں

دکاندار نے یہ منفرد انداز بالخصوص خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنایا


ویب ڈیسک September 25, 2026

چین میں ایک سبزی فروش نے خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا انوکھا طریقہ اختیار کیا کہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

عام طور پر سبزی فروش گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے تازہ سبزیوں، مناسب قیمت یا خصوصی رعایت کا سہارا لیتے ہیں، لیکن اس چینی دکاندار نے اپنی دکان کو نمایاں کرنے کے لیے میک اپ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سبزی فروش کو مکمل میک اپ کے ساتھ اپنے اسٹال پر سبزیاں فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دکاندار نے یہ منفرد انداز بالخصوص خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنایا، تاہم اس کی یہ مارکیٹنگ حکمت عملی صرف بازار تک محدود نہ رہی بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی حاصل کر گئی۔