ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل تین فتوحات کے بعد پہلی شکست

اس سے قبل پاکستان نے تھائی لینڈ کو 0-9، ازبکستان کو 1-5 اور چین کو 0-3 سے شکست دی تھی


اسپورٹس ڈیسک September 26, 2026

ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل تین فتوحات کے بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایچی ناگویا میں جاری ایونٹ میں ملیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 4-5 سے شکست دے کر قومی ٹیم کی مسلسل فتوحات کو بریک لگادیا۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور مہارت کے ساتھ مخالف پر دباؤ برقرار رکھا گیا۔

اس سے قبل پاکستان نے تھائی لینڈ کو 0-9، ازبکستان کو 1-5 اور چین کو 0-3 سے شکست دی تھی۔