پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں

ہوسٹ نادیہ خان نے پریشے سے سوال کیا کہ کیا ان کے والدین ان کے جم کلیکشن کے نسبتاً بولڈ ڈیزائنز پر رضامند ہیں؟


ویب ڈیسک September 26, 2026

پاکستانی فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان نے نیویارک فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد ایک ٹی وی انٹرویو میں پوچھے گئے سوالات پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں نادیہ خان نے عامر عدنان برینڈ کی سی ای او پریشے عدنان کا انٹرویو لیا جس میں انہوں نے ڈیزائنر سے کام سے متعلق سوالات پوچھنے کے بجائے ان سے خاصی نجی چیزوں پر بات کی۔

اس موقع پر ہوسٹ نادیہ خان نے پریشے سے سوال کیا کہ کیا ان کے والدین ان کے جم کلیکشن کے نسبتاً بولڈ ڈیزائنز پر رضامند ہیں؟ اس پر پریشے نے جواب دیا کہ انہیں ہمیشہ اپنے والدین کی مکمل حمایت حاصل رہی ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

پریشے کے مطابق عالمی سطح پر اپنے کام اور پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرنے کے بعد وطن واپسی پر ان سے ان کے جم کے کپڑوں اور سوشل میڈیا فٹنس ریلز سے متعلق سوالات کیے گئے، جسے انہوں نے غلط قرار دیا۔

ان کے مؤقف کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمایت بھی ملی، جبکہ اداکار یاسر حسین نے بھی انٹرویو لینے والوں کو موضوعات کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بنایا۔