راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے

شہزمان اپنے والد کے ساتھ پرفارم کرنے کے علاوہ ڈراموں کے او ایس ٹیز بھی گا چکے ہیں۔


ویب ڈیسک September 26, 2026

راحت فتح علی خان کے صاحبزادے شہزمان علی خان ان دنوں دبئی میں اپنی پرتعیش زندگی کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

نوجوان گلوکار نے دبئی کے حالیہ ٹرپ کے دوران ہوٹل، لگژری ٹریول اور دیگر لمحات کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شیئر کیں۔

فوٹو ڈمپ میں بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کے ساتھ تصویر بھی شامل ہے، جس نے صارفین کی خاص توجہ حاصل کی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شہزمان کو مختلف مشورے بھی دینا شروع کر دیے۔ کچھ نے انہیں لڑکیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔

Shahzaman Ali Khan’s Luxury Dubai Life Under ScrutinyShahzaman Ali Khan’s Luxury Dubai Life Under Scrutiny