لاہور: زیادتی کا شکار غیرملکی خاتون کی مختلف کیفے ایز میں موجودگی کی تصاویر سامنے آگئیں

ذرائع کے مطابق خاتون روزانہ مختلف کیفے ایز جاتی تھیں اور اکثر جوہر ٹاؤن اور ڈیفنس کے کیفے ایز میں نظر آتی تھیں


ویب ڈیسک September 28, 2026

لاہور کے مختلف کیفے ایز میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون کی موجودگی کی تصاویر سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق خاتون روزانہ مختلف کیفے ایز جاتی تھیں اور اکثر جوہر ٹاؤن اور ڈیفنس کے کیفے ایز میں نظر آتی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کیفے ایز میں خاتون کی مختلف افراد سے ملاقاتیں بھی ہوتی تھیں۔

پولیس نے کیفے ایز کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنا شروع کردی ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق انہی فوٹیجز کی بنیاد پر تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں آذربائیجان سے تعلق رکھنے  والی 20 سالہ ڈیانا کو 3 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور آج پولیس نے ایک مرکزی ملزم محسن کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق دیگر دو ملزمان احمد تنویر اور اسکا ساتھی زین تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں جبکہ متاثرہ غیر ملکی خاتون کولاہور کی کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد صغیر کے روبرو  خاتون کا دفعہ 164 کے تحت بیان قلمبند کیا گیا۔