’گووندا جس کے ساتھ بھی ہیں، بس خوش رہیں‘، اہلیہ نے حالات سے سمجھوتہ کر لیا

سنیتا آہوجا نے کہا کہ وہ نہ گووندا اور نہ ہی ان کی ساتھی اداکارہ کے بارے میں کچھ کہنا چاہتی ہیں


ویب ڈیسک September 29, 2026

بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر اور ان کی نئی فرینڈ و ساتھی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ایک ساتھ پوجا میں شرکت کرنے پر خاموشی توڑ دی۔

گووندا اور کومل رانی حال ہی میں ممبئی کے معروف لال باغچا راجا پنڈال میں ایک ساتھ نظر آئے، جس کے بعد دونوں کے مبینہ تعلق سے متعلق قیاس آرائیاں ایک بار پھر زور پکڑ گئی تھیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سنیتا آہوجا نے کہا کہ وہ نہ گووندا اور نہ ہی ان کی ساتھی اداکارہ کے بارے میں کچھ کہنا چاہتی ہیں۔ گووندا خوش نظر آرہے ہیں، وہ جس طرح زندگی گزارنا چاہتے ہیں گزاریں، ان کی بس یہی دعا ہے کہ وہ جہاں اور جس کے ساتھ بھی ہوں خوش رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ان کی تمام تر توجہ اپنے کام پر ہے اور وہ بار بار کسی تنازع کا حصہ نہیں بننا چاہتیں۔

واضح رہے کہ گووندا اور کومل رانی کے مبینہ تعلق کی افواہیں گزشتہ کچھ عرصے سے زیرِ گردش ہیں۔