’اچھا کھلاڑی تھا بےچارہ‘، اعظم خان کا اپنی موت کی خبر پر طنزیہ ردعمل وائرل

28 سالہ اعظم خان اب تک 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستانی کی نمائندگی چکے ہیں۔


اسپورٹس ڈیسک September 29, 2026

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق جعلی خبر وائرل ہونے پر دلچسپ اور طنزیہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں اعظم خان اپنے دوستوں کے ساتھ اس جھوٹی خبر پر ہنستے دکھائی دیتے ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’اچھا کھلاڑی تھا، بیچارہ، کل پاکستان کے لیے کھیلنے والا تھا، مر گیا‘۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

28 سالہ اعظم خان نے آخری مرتبہ 6 جون 2024 کو امریکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

وہ اب تک 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 88 رنز بنا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ جعلی خبروں اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کے بڑھتے رجحان کے باعث حالیہ عرصے میں معروف شخصیات کے بارے میں ایسی افواہیں متعدد بار سامنے آچکی ہیں۔